فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ جاری ، انڈسٹری کی لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے مزید اضافہ
ہفتہ 4 اپریل 2015 16:40
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے ،فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، انڈسٹری کی لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے مزید اضافہ کر دیا گیا، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر،صنعتکار اور محنت کش پر یشان ، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
04 اپریل۔2015ء کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی ،تمام سب ڈویژنوں میں دو ،دو فیڈرز آٹھ سے دس گھنٹے کیلئے بند رکھے گئے ،گوجرانوالہ ،سرائے عالمگیر و گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے ۔(جاری ہے)
شہری علاقو ں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ غلام محمد آباد مدن پورہ ،رضا آباد ،سمیت آٹھ بازاروں اور گردونواح میں ایک پھر دد ،دو گھنٹے مسلمسل لوڈشیڈنگ شروع ہو گی ہے،جبکہ انڈسٹری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ گھنٹے سے بڑھا کر آٹھ گھنٹے کر دیا گیا ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گی ہے اور صنعتکار اور محنت کش پر یشان ہیں تاجروں،صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دباوٴ پر صنعتوں کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے مطالبے کو جائز تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات اور ہدایات بھی جاری کی گئیں مگر بد قسمتی سے گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی صنعتوں کیلئے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا اگرچہ اس لوڈشیڈنگ شیڈول کے ساتھ ایک شفٹ کو بھی چلانا ممکن نہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مسلم لیگ کو بر سراقتدار آئے اڑھائی سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صنعتکاروں کو صرف زبانی وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء کے مطابق موسم تبدیلی سے بجلی کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے شارٹ فال بڑھ گیا ،جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی ایک بار پھر شروع کردیا گیا،فیصل آباد ،سمیتگوجرانوالہ ،سرائے عالمگیر و گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے،شہریوں ،محنت کشوں اور تاجروں کا کہناہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا واضح اعلان فوری طور پر نہ کیا گیا تو پہلے سے 30-40 فیصد استعداد کار پر چلنے والی صنعتیں بند ہونا شروع ہو جائیں گی جس سے نہ صرف برآمدات متاثر ہونگی بلکہ بے روز گاری اور اس کے نتیجہ میں امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.