بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کا شیڈول جاری کر دیا
3 ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،سیریز کا آغاز 17اپریل کو ایک روزہ میچ سے ہو گا
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم دورے میں تین ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم دورے کا باقاعدہ آغاز ایک روزہ سیریز سے کرے گی جس کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 17 اور 22 اپریل کو ہو گا۔
دونوں ٹیمیں اس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جو 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔دونوں ایشین ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا جس کے بعد چھ مئی کو سیریز اور دورے کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ شیڈول بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور جس پر غوروخوض کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اس کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.