کراچی سے کنٹینر اسپیشل ٹرین کوٹ رادھا کشن ٹرمینل پہنچ گئی
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی بندرگاہ سے50 کنٹینرز پر مشتمل، ”کنٹینر اسپیشل ٹرین“کوٹ رادھا کشن کنٹینر ٹرمینل پر پہنچ گئی۔ 2008 ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی سے 50کنٹینرز پر مشتمل ٹرین کوٹ رادھا کشن پہنچی ہے۔ اس سے قبل مارچ میں14 کنٹینرز کراچی سے یہاں پہنچے ۔
(جاری ہے)
یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ رواں مالی سال میں مارچ تک پاکستان ریلوے کو کوٹ رادھا کشن، فیصل آباد، مغلپورہ، پریم نگراور لاہور سے فریٹ کی مد میں 93 کروڑ، 76لاکھ 35ہزار روپے کی آمدنی ہوئی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے اس حوالے سے چیف ٹریفک منیجر ڈرائی پورٹس عامر بلوچ ،ڈپٹی چیف ٹریفک منیجر محمد علی چاچڑ اور ان کے رفقاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ریلوے انتظامیہ اور اسٹاف کی محنت کے نتیجے میں پاکستان ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا ہے اور تاجر وصنعت کار برادری دوبارہ ریلوے کی جانب متوجہ ہورہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.