پاکستان میں آئے دن سیاستدان ، بیورو کریٹ ، جاگیرداروں کے بیٹے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں، حاجی حنیف
ہفتہ 4 اپریل 2015 20:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئے دن کسی سیاستدان ، بیورو کریٹ ، جاگیردار یا سرمائے دار کے بیٹے وغیر ہ اکثر قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اس سلسلے میں فائرنگ کے بھی متعدد واقعات ہوچکے ہیں وی آئی پی کلچر کے یہ افراد اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں اس طرح کے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو لائحہ عمل طے کرنا چاہیے پاکستان کے ہر عام و خاص شہریوں کیلئے ایک ہی قانون ہے ۔
ہمارے قانون اور اسلام کے مطابق سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کے ہاتھوں 16سالہ جوان کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسی طرح کے واقعات کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں اکثر ہوتے رہتے ہیں اگر ان واقعات پر خاطر خواہ قانونی گرفت رکھی جائے تو عام شہری مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.