آئیسکوکے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر
اتوار 5 اپریل 2015 15:18
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن سے منظوری کے تین ماہ کے اندر اندر آئیسکو کے 23لاکھ سے زائد صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع ہو جائے گی۔ پہلے مرحلے پر اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یہ میٹرز لگائے جائیں گے اور اس منصوبے پر اٹھارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی جو ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔
اس سے میٹر ریڈنگ کی شکایات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس ضمن میں یہ اسمارٹ میٹرز گھروں ، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشنز پر لگائے جائیں گے جس کے باعث صارفین کو بجلی کے استعمال سے متعلق بروقت آگہی بھی حاصل ہو گی۔(جاری ہے)
یہ منصوبہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے صارفین کو اضافی بلوں اور اوور ریڈنگ جیسی شکایات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف اعوان نے بتایا کہ یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جیسے ہی پلاننگ کمیشن سے اس کا پی سی ون منظور ہو گا اسی وقت اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ تین سالوں میں مکمل ہو گا اور اس کی تمام فنڈنگ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میٹروں کی تنصیب سے کمپنی کا بہت اہم مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ اس سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم ہو جائے گا اور صارفین اپنے بلوں اور ریڈنگ سے متعلق جب چاہیں گے معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے بجلی کی چوری سے متعلق بھی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.