رواں سال کے دوران مختلف تربیتی پروگراموں کا آغاز کر کے انرولمنٹ کو ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ کریں گے‘ چیئرمین ٹیوٹا
حکومت پر مالی بوجھ نہیں بنیں گے‘ٹیوٹا مفت فنی تربیت فراہم کرنے والے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کریگی‘ عرفان قیصر شیخ
اتوار 5 اپریل 2015 15:41
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا ضرورت مند طلباء کو مفت فنی تربیت کی سہولیات فراہم کرنے والے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کریگی، ٹیوٹاحکومت پر مالی بوجھ بڑھائے بغیر رواں سال کے دوران مختلف تربیتی پروگراموں کا آغاز کر کے انرولمنٹ کو ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انوہں نے ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس عام اورتقسیم انعامات کی تقریب سے گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کا ٹیوٹا کے تعاون سے اپنے سینٹر میں فنی تربیت فراہم کرنے کے لئے مشن کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے جس کے مطابق ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کے بعد ٹیوٹا کی جانب سے سرٹیفکیشن فراہم کی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.