ملک میں سالانہ آٹھ ارب روپے ٹیکس چوری ہورہاہی ہے ،پاکستانی عوام حکمرانوں کے غلام بن چکے،جماعت اسلامی غلامی کی زنجیریں توڑ کر خوشحال اسلامی پاکستا ن قائم کرے گی؛ صوبائی امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوندزادہ
چند ہزار لوگوں نے ملک کے 20کروڑ عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے،عوام کو خوشنما نعروں کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے
اتوار 5 اپریل 2015 16:54
سبی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا ہے کہ چند ہزار لوگوں نے ملک کے 20کروڑ عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے،عوام کو خوشنماء نعروں کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے،منتخب عوامی نمائندوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ووٹ لینے کے بعد عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ملک میں سالانہ آٹھ ارب روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے ،پاکستانی عوام حکمرانوں کے غلام بن چکے ہیں،جماعت اسلامی غلامی کی زنجیریں توڑ کر خوشحال اسلامی پاکستان کے قیام کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عبدالمتین اخوندزادہ،جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندائی،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر مظفر نذرابڑو،میجر ائے کے شاہین و دیگر نے بھی خطاب کیا،امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ چند ہزار سرمایہ دار طبقہ نے ملک کے 20کروڑ عوام کو یرغمال بنا کر حکمرانی کررہے ہیں اور ووٹ لینے کے بعد یہی حکمران غریب عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں اور انہی چند لوگوں نے اپنے حق سے زیادہ زر،زمین اور طاقت حاصل کرلی ہے اور انسانوں کی گردنوں پر سوار ہوکر ان پر غربت اور جہالت مسلط کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ چھ دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی ملک کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جن کا عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ آٹھ ارب روپے کے ٹیکسز چوری ہوتے ہیں جبکہ عام آدمی اگر ماچس خریدتا ہے تو اس میں بھی جی ایس ٹی ادا کرتا ہے اور سرمایہ دار و حکمران طبقہ ٹیکسز ادا نہ کرکے اپنے کالے دھن میں اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم ہے اور جائز سے جائز کام بھی سفارش اور رشوت کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے ،جان و مال عزت و آبرو داؤ پر ہے تعلیم کا معیار پست اور اخلاق کا حال اس سے بھی زیادہ بگڑ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارئے حکمرانوں کا قبلہ امریکا بن چکا ہے جو امریکا کے غلام ہیں اور غلاموں نے عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے ،لیکن جماعت اسلامی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر ملک کے عوام کو خوشحال اسلامی پاکستان فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے نظریے اور فکر کے تحت ایسا اسلامی لٹریچر تیار کیا ہے جس نے فکری محاذ پر سوشل ازم،کمیونزم،سرمایہ داری اور قوم پرستی کو شکست دی ہے اور نئی نسل کو اسلام کے ساتھ وابسطہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چاہیے کہ وہ جماعت اسلامی کی فکر اور سوچ کو گھرگھر پہنچائیں تاکہ خوشحال و اسلامی پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے اور سرمایہ دارانہ تسلط کے تابوت میں کیل ٹھونکی جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.