ایف پی سی سی آئی کی متعدد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کاٹی کے ممبران کو تھالی میں سجاکرپیش کردی گئی ہے،بزنس مین پینل
پیر 6 اپریل 2015 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)بزنس مین پینل کے چیئرمین طارق سعید،زکریاعثمان،انجم نثار ، سینیٹرحاجی غلام علی، حاجی شفیق الرحمن، اظہر سعید بٹ سلطان چاولہ اور دیگرنے یونائیٹد بزنس گروپ کے لیڈر ایس ایم منیر کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان کو گھر کی لونڈی کاٹی بنانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان کی متعدد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایگزیکٹو اورجنرل باڈی ممبران کی بجائے کاٹی کے ممبران کو تھالی میں سجاکرپیش کردی گئی ہے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے اور گروپ کے اہم ترین لیڈران اپنے ہی منتخب کردہ صدر میاں محمد ادریس کو فیڈریشن ہاوس میں ملازمین کے سامنے کھلے عام گالیاں دینے کے ساتھ ان کو عہدے سے دستبردار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
طارق سعید، سینٹرغلام علی ،زکریاعثمان ،انجم نثار ، حاجی شفیق الرحمن،اظہر سعید بٹ اور سلطان چاولہ نے فیڈریشن کے معزز ممبران جناب خالدسلطان خواجہ اور ماجد سلطان خواجہ کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈر ایس ایم منیر کی جانب سے گالیا ں دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر سرکاری ملازمت رکھنے والے انٹرپاس بھی نہیں ہیں اور فیڈریشن کے معزز ممبران کے خلاف گالیاں دینا ان کو زیب نہیں دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے بشیر جان محمد کواپنے گھر ڈنر میں بزنس مین پینل کے لیڈران کو مدعو کرنے پر فیڈریشن ہاوس میں سب کے سامنے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بشیر جان محمد نے بزنس مین پینل کے لیڈران اور اراکین کو مدعو کیا تو وہ بشیر جان محمد کا بھی بائیکاٹ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ایس ایم منیر طاقت کے نشے میں مغرور ہوچکے ہیں اور ماجد سلطان خواجہ ،خالدسلطان خواجہ کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے دیگر معزز ممبران کو اپنی خدمات پیش کرنے پر بلیک میل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ گروپ کے لیڈرایس ایم منیر نمود ونمائش کے شوقین نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے یہ کہنا بھی شروع کردیا ہے کہ بزنس مین پینل کے لیڈر انجم نثار نے قران پاک پر ہاتھ رکھواکر 30 معزز فیڈریشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبران کو تین لاکھ روپے دیکر خرید لیا ہے جوکہ فیڈریشن آف پاکستان کے تمام معزز ایگزیکٹو ممبران پر الزام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے انٹر فیل چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر کی نامزدگی کو چیلنج کردیا جائیگا اور انکے اپنی آواز میں فیڈریشن کے معزز صدر میاں محمد ادریس سمیت دیگر کے خلاف گالیاں دینے کی ریکارڈنگ ممبران کو پیش کردی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر اور انکے بھائی ایس ایم نصیر عہدوں کے بھوکے ہیں اسی لیے ایس ایم منیر اپنے ہی گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کررہے ہیں اور پنجاب کے تمام فیصلے انکے بھائی ایس ایم نصیر کو مخالفت کے باوجود چیئرمین بناکر کررہے ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.