ملک میں اسلامی بنکاری کو فروغ دینے کیلئے سفارشات
پیر 6 اپریل 2015 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں اسلامی بنکاری کو فروغ دینے کیلئے سفارشات تیار کر لی۔ سفارشات کا مقصد اسلامی مالیاتی پراڈکٹس میں شرعی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، روڈ میپ کے تحت اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی سرگرمیاں جیسے کہ، تکافل، مضاربہ، اسلامک میوچل فنڈز، اسلامک پینشن فنڈز، اسلامک رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ، اسلامی مالیاتی ادارے (بینکنگ کے علاوہ)، شرعی کمپنیاں (غیر مالی)، کمپنیز، اسلامک مصنوعات و خدمات کے لئے یکساں شرعی ریگولیشن بنانا اور ان پر عمل درآمد کا نظام وضح کرنا ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پاکستان میں اسلامک فنانشل انڈسٹری کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔(جاری ہے)
یہ ڈیپارٹمنٹ براہ راست چیئرمین ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔ اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ، سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویثرن کی مشاورت سے کراچی سٹاک ایکس چینج میں ایک شرعی انڈیکس کو متعارف کروانے کیلئے کام کر رہا ہے۔
ایس ای سی پی نے حال ہی میں مضاربہ اور اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں اصلاحات لانے کے لئے اپنی سفارشات پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لئے قائم سٹیرنگ کمیٹی کو پیش کردہ ہیں جبکہ کمیٹی نے رپورٹ وزارت خزانہ میں جمع کروا دی ہیں۔ سٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات کے نفاذ کے علاوہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کا مشترکہ فورم بھی قائم کیا گیا ہے جو کہ تکافل انڈسٹری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے۔ یہ مشترکہ فورم مضاربہ اور سکوک کی وساطت سے بھی اسلامی بینکنگ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.