ماڈل ایان علی کی مدد کرنے پر افسر کا ائیر پورٹ پاس منسوخ
منگل 7 اپریل 2015 11:29
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی کو پانچ لاکھ ڈالرز سمگل کرنے میں مبینہ مدد فراہم کرنے پر ایک سابق صدر کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کا ائیرپورٹ داخلہ پاس منسوخ کر دیا گیا۔ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ پاس نمبر 03234 ضبط کر لیں۔داخلہ پاس کے ذریعے پی اے ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے ہر حصے میں داخل ہونے کے مجاز تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی اے 14 مارچ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے دبئی جانے والی ایان کی مدد کرتے پائے گئے ، جس پر ان کا پاس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے بذات خود مبینہ طور پر خود کسٹم حکام سے رابطہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایان معصوم ہیں لہذا انہیں سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔(جاری ہے)
کسٹم حکام نے سابق وفاقی وزیر کو نظر انداز کرتے ہوئے سپر ماڈل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پرسنل اسسٹنٹ کا داخلہ پاس منسوخ ہونے کی اطلاع ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو دے دی گئی ہے۔ادھر ایان علی کے خلاف مقدمے کی تحقیقات کرنے والے کسٹم حکام 17 اپریل کو کسٹم سپیشل جج کی ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرائیں گے۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی بینچ پہلے ہی ایان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر چکا ہے۔معاملے کی تحقیقات کرنے والے حکام ایان کے دونوں موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ دونوں موبائل فونز ماڈل کو حراست میں لیے جانے کے فوراً بعد بلاک ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.