چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اقلیتوں کے مسائل پر جائزہ اجلاس
سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصدکوٹہ‘ عبادت گاہوں کا تحفظ اور آئین کے تحت فراہم کردہ حقوق کے بارے میں پیش رفت پربات چیت ۔ ایم این اے رمیش کمار اور بشپ صادق ڈینیئل نے بھی شرکت کی
منگل 7 اپریل 2015 21:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے اعلیٰ عدالتی احکامات کی رو سے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے خصوصی تربیت سے مربوط اسپیشل پولیس فورس کے قیام کے سلسلے میں دو ماہ کے اندر حتمی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
منگل کی صبح سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس کے دوران محمد صدیق میمن نے اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں 5% کوٹہ کی تخصیص کے بارے میں سیکریٹری اقلیتی امور سے تمام محکموں سے روابط کی روشنی میں رپورٹ بھی طلب کی ۔ اجلاس میں سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن سید طارق محمود جعفری نے ایجنڈے کے نکات پر روشنی ڈالی ‘ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.