کیسکو اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس،زرعی صارفین کو مشکلات کا جائزہ
منگل 7 اپریل 2015 22:50
کوئٹہ (آن لائن وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرصدارت کیسکو اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس میں زرعی صارفین کو 8گھنٹے بجلی کی فراہمی، بلوں کی ادائیگی، زرعی ٹیوب ویلوں پر میٹروں کی تنصیب، ولٹیج کی کمی سمیت زرعی صارفین کو درپیش مشکلات کا جائزہ بھی لیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال، سردار اسلم بزنجو، میر سرفراز بگٹی، صوبائی رکن اسمبلی سردار در محمد ناصر بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ زرعی صارفین کو بہتر ولٹیج کے ساتھ 8گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور غیر قانونی ٹیوب ویلز کو قانونی بنانے کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی صارفین سے بلوں کی ادائیگی میں کیسکو کو ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ کیسکو چند نادہندہ صارفین کی وجہ سے فیڈر کی بجلی منقطع کر کے پورے فیڈر کے صارفین کو سزا نہ دے بلکہ صرف نادہندگان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.