مچھ اور بہاولپور جیل میں قتل کے دو مجروں کو تختہ دارپر لٹکادیا گیا
بدھ 8 اپریل 2015 11:14
کوئٹہ /مچھ/بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) مچھ اور بہاولپور جیل میں قتل کے دو مجروں کو تختہ دارپر لٹکادیا گیا، بلوچستان میں سات سال بعد کسی مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا،لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ،پھانسی کے وقت جیلوں کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کی مچھ جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم امیرحمزہ نے 1995ء میں معمولی تنازع پرایک شخص کوقتل کیاتھا۔
سبّی کی عدالت نے امیر حمزہ کو 2004ء میں موت کی سزا سنائی تھی اور صدرمملکت نے 23 مارچ کو مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔بلوچستان میں سات سال بعد کسی بھی مجرم کو دی جانے والی یہ پہلی پھانسی تھی ۔ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بھی قتل کے ایک مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ۔(جاری ہے)
سندھ کے علاقے بے نظیر آباد سے تعلق رکھنے والے مجرم سکندر علی نے 2002 میں اپنے ایک ساتھی کو راولپنڈی میں قتل کیا تھا۔
مجرم سکندرعلی کو فوجی عدالت نے کورٹ مارشل کے ذریعے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔پھانسی پر سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد سے اب تک ملک میں 68 مجرمان کو پھانسی کے تختے پر لٹکایا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک میں پھانسی کی سزاوٴں پر لگی پابندی کو ہٹا دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.