ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس،کسٹم حکام بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے راول لاؤنچ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی
بدھ 8 اپریل 2015 13:20
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کسٹم حکام نے چودہ مارچ کی بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے راول لاؤنچ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ چودہ مارچ کے روز کس سابق حکام کے بھائی ایان علی کے ساتھ راول لاؤنچ میں ملاقات کیلئے حکام سے درخواست کی تھی ۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی چودہ مارچ کے روز بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 500000لاکھ ڈالر سوٹ کیس کے ہمراہ دبئی کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی سے ماڈل ایان علی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ پر سرکاری عہدیدار کے بھائی نے ایان علی کیس کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب ایان علی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تو سابق سرکاری عہدیدار کی طرف سے کسٹم کے اعلیٰ عہدیدار نے رابطہ کرکے راول لاؤنچ میں داخل ہونے کی درخواست کی کسٹم حکام کی طرف سے روک دیا گیا تھا ائرپورٹ پر سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں جس میں واضح طور پر اس شخص کی تصدیق کی جاسکتی ہے جو اس روز ایان علی کے سامان کے ساتھ وہاں موجود تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.