شہداء کے قاتلوں کو پھانسی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ڈاکٹرایس ایم ضمیر
بدھ 8 اپریل 2015 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئرنائب ڈاکٹرایس ایم ضمیرنے کہا ہے کہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی بنانے سے پہلے ہی فیصلہ لکھوا لیا تھا مگر قاتل پولیس کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی کی کلین چٹ ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں دی ،ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی کی نام نہاد تحقیقات کا مقدر بھی ردی کی ٹوکری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ جے آئی ٹی ہمارا بیان لینے کیلئے فرضی نوٹس جاری کرتی رہتی ہے۔(جاری ہے)
جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کے حوالے سے ہمارا موقف اصولی اور قانونی ہے۔
ہم ایسی جے آئی ٹی کے سامنے کیوں پیش ہوں جس کے نمائندوں میں وہی لوگ شامل ہیں جن کے ہاتھوں پر ہمارے 14 بے گناہوں کے خون کے داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا نہ ہو گا ۔جے آئی ٹی کیا اندھی ہے جسے چینلز کی فوٹیج میں قاتل نظر نہیں آتے؟ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو سلیوٹ کرنے والی جے آئی ٹی سے انصاف کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی وقت ضائع کررہی ہے۔ جس جے آئی ٹی کے روبرو سانحہ کے اصل مظلوم فریق پیش نہیں ہوئے اس کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں کو پھانسی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ملنے کے بعد انصاف حاصل کرنے کیلئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.