کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیاد پر انتخابات سے پیپلز پارٹی کے جیتنے کے امکانات اور روشن ہو گئے ہیں‘منظور وٹو
بدھ 8 اپریل 2015 17:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے عیادت کرنیوالے پیپلز پارٹی کے مختلف وفود سے اپنی رہائش گاہ پر باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تمام نشستوں سے الیکشن لڑے گی اور کامیاب ہو گی۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پارٹی ہائی کمان سے اجازت لے رہے ہیں کہ مقامی پیپلز پارٹی کو باقی پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے ضمن میں دوسری پارٹیوں سے انتخابی اشتراک کی اجازت دے دے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی ایسی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈز میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پورے جوش و جذبے سے انتخابی مہم شروع کریں کیونکہ پارٹی اب سرپرائز دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیاد پر انتخابات سے پیپلز پارٹی کے جیتنے کے امکانات اور روشن ہو گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.