پی این ایس شمشیریمن میں محصور 36پاکستانیوں ،15 غیر ملکیوں کے کامیاب انخلا کے بعد جبوتی پہنچ گیا
بدھ 8 اپریل 2015 18:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیریمن میں محصور 36پاکستانیوں اور 15 غیر ملکیوں کے کامیاب انخلا کے بعد جبوتی پہنچ گیا۔ غیر ملکی باشندوں میں بنگلہ دیش کے 4 , رومانیہ اور یمن کے2,2، قطرکے 3 اور ایتھوپیا،جرمنی،فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔تمام محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد الحدیدہ یمن بندر گاہ سے پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا۔
پاکستان نیو ی کے جہازپر محصورین کی محفوظ اور آرام دہ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے جامع انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایتھو پیا میں پاکستان کے سفیر عمران یاور اور تمام ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندگان جن کے شہریوں کی پاکستان نیوی کے جہاز شمشیرسے بحفاظت واپسی ممکن ہوئی اور اپنے اپنے شہریوں کو خوش آمدیدکہنے کے لئے بند ر گاہ پر موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.