معاشی ترقی کا دارومدار ایک مربوط اور منظم مواصلات کے نظام پر منحصر ہے،حکومت نے روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ رقوم مختص کی ہیں ، رکن پنجاب اسمبلی ‘ عرفان دولتانہ کا بیان
بدھ 8 اپریل 2015 18:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دور حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ زمینی نیٹ ورک کو زیادہ سے زیادہ جدید اور بہترین بنانا، خوشحالی اور ترقی تک پہنچنے کا بنیادی جزو ہے، یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں شاہراہوں کو زیادہ آرام دہ، کشادہ اور رکاوٹوں سے پاک رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی علم و ہنر کو کام میں لایا جا رہا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذرائع آمدورفت کا بہترین انفراسٹرکچر کسی بھی ملک کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ معاشی ترقی کا دارومدار ایک مربوط اور منظم مواصلات کے نظام پر منحصر ہے۔ اسی طرح بڑے شہروں کو ملانے والی شاہرات کے علاوہ بین الاضلاعی اور کھیت سے منڈی تک پختہ سڑکوں کا جال اقتصادی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.