کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی فراہم کیا جاتا , حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل
بدھ 8 اپریل 2015 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حلقہ این اے 246کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن کمپئین میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی اور اسلحے کی نمائش پر انتہائی تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کے نام پر سکہ بند جرائم پیشہ افراد کا اس طرح سے تحریک انصاف کے امیدوار اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجود رہنے سے تحریک انصاف کے اصل عزائم اور اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ان جرائم پیشہ افراد کا تعلق کراچی تو کیا سندھ سے بھی نہیں ہے ۔(جاری ہے)
کنور نوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ 80ء کی دھائی کی دہشت گرد لسانی جماعت پی پی آئی سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد PTIمیں آکر لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ PTIکراچی میں ایک بارپھر ایک سازشی منصوبے کے تحت لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے ۔
کنور نوید نے کہاکہ حلقہ 246میں PTIکو اپنی مہم چلانے کیلئے کارکنان دستیاب نہیں ہیں اور وہ صرف ٹکراؤ اور تصادم کے ذریعے ہی اپنی انتخابی مہم کو میڈیا کی زینت بنا رہی ہے ۔ کنور نوید الیکشن کمیشن سے کہاکہ PTIکی جانب سے اس طرح جرائم پیشہ افراد کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے سے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے جس کا نوٹس لیاجائے ۔ کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ کی انتظامیہ کوایم کیوایم کی آنکھوں کا تنکا تو نظر آجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس انہیں دکھائی نہیں دیتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.