یمن سے انخلاء کے بعد پاکستان لائے گئے 11 بھارتی شہری خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی پہنچ گئے
بدھ 8 اپریل 2015 21:51
نئی دہلی، (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) یمن سے انخلاء کے بعد پاکستان لائے گئے 11 بھارتی شہری خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی پہنچ گئے ۔ بدھ کو پاکستان کا ایک خصوصی طیارہ 11 بھارتی شہریوں کو لے کر نئی دہلی پہنچا۔ یہ بھارتی شہری پاکستان نیوی کے بحری جہاز کے ذریعے یمن سے لائے گئے 182 مسافروں میں شامل تھے ۔ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر 136 پاکستانی شہریوں کے علاوہ 36 غیر ملکیوں کو یمن سے نکالنے میں مدد دی ۔
گزشتہ روز انہیں کراچی پہنچایا گیا تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 11 بھارتی شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے پیشکش کی تھی جسے بھارت نے قبول کیا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کا انسانی بنیادوں پر بھارتی شہریوں کو یمن سے نکالنے اور انہیں خصوصی طیارے سے بھارت بھجوانے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے اس سلسلہ میں پڑوسی ممالک کی مدد کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔
بھارت نے پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، مالدیپ ، میانمر ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکاکی مدد کی اور ہمیں اس پر خوشی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق 11 بھارتی شہریوں کو لے کر خصوصی طیارہ بدھ کی سہ پہر 4 بجے کراچی سے روانہ ہوا تھا۔ نئی دہلی ایئر پورٹ پر بھارتی حکام کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھی 11 بھارتی شہریوں کا استقبال کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.