آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاک ایران دفاعی تعاون ،خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال
جمعرات 9 اپریل 2015 15:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران دفاعی تعلقات، خطے کی صورت حال ،پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پردہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی یاد گار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات بھی کی ہے جس میں پاک ایران تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں یمن کی صورت حال ،خطے میں امن وا مان ،سکیورٹی صورت حال اور پاک ایران سرحدی بارڈر پر مینجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا،ملاقات میں مسلمہ اتحاد،یگانگت ،سالمیت اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا،ایرانی خارجہ نے ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا ہےمزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.