نقل سے لوگ ڈگریاں حاصل کرکے ڈگری یافتہ تو ہوسکتے ہیں لیکن تعلیم آفتہ نہیں،اسسٹنٹ کمشنر وڈھ
جمعرات 9 اپریل 2015 15:20
وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ نقل ایک قومی جرم ہے ، نقل جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگی اگر ہم نے ابھی سے اپنے آنے والے نسلوں کیلئے منصوبہ نہیں کی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ نقل سے لوگ ڈگریاں حاصل کرکے ڈگری یافتہ تو ہوسکتے ہیں لیکن تعلیم آفتہ نہیں ہوسکتے ،نقل کے متعلق کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاا سسٹنٹ کمشنر وڈھ میں ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحا ن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع سینٹر سپریٹنڈنٹ قمرالدین اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالمالک موجود تھے۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے وڈھ میں امتحانی مرکز کا بغیر کسی شیڈول کے اچانک دوررہ کیا تو امتحانی عملہ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں میں کھل بلی مچ گئی ہر کوئی اپنے پوزیشن سمبھالنے کی کوشش میں نکلے تاہم تب تک وہ امتحانی ہال میں داخل ہوئے۔(جاری ہے)
دورے کے موقع پر عبدالقدوس اچکزئی نے امتحانی عملہ کے ذریعے طلباء کی تلاشی بھی لی۔
تاہم اس موقع پر کسی سے کوئی غیر قانی مواد نہیں پایا گیا دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں نقل کے خلاف جوحکمت عملی اپنائی گئی ہے اس کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاشرے سے اس برائی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ نقل سے متعلق کسی کے ساتھ کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بھی امیدوار نقل کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ کسی دوسرے کی جگہ امتحان دینے والے امیدوار کو پولیس کے حوالے کردیا جائے گا انہوں نے کہا جن معاشروں میں نقل ہوتی ہے وہاں لوگ عقل کے حقیقی استعمال سے قاصر رہتے ہیں اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ معاشرتی طور پر یا اجتماعی ترقی کی جانب قدم بڑھا سکیں تو ہمیں نقل کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ہمارے طلباء صرف ڈگری ہولڈر بننے کے بجائے باشعور تعلیم یافتہ بنیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر امتحان میں کچھ بہتری ہیں لیکن مکمل طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ اور آئندہ ہال میں داخل ہونے سے پہلے امیدوارو ں کی مکمل جامعہ تلاشی کے بعد انہیں داخل ہونے دیا جائے اگر کسی سے کوئی مواد پایا گیا تو اسے پیپر کو کینسل کرکے ان کو حوالہ پولیس کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.