حکومت 22جمادی الثانی پر عام تعطیل کا اعلان کرکے سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقادکیا جائے، سکندرشاہ
جمعرات 9 اپریل 2015 16:21
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)خلفاء راشدین کے ایام کو حکومتی سطح پر نہ منانے کی حکومتی روایت برقرار ہے ایام خلفاء راشدین کو سرکاری سطح پر منانے کا عوامی مطالبہ ہے جسے جمہوریت کے علمبردارمسلسل نظر انداز کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے عشرہ سالار صحابہ کے پروگرام سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ سیدنا صدیق اکبر مسلمانوں کے عظیم رہنما ہیں ان کے طرز حکمرانی کی مثال نہیں ملتی ایسی عظیم شخصیت کے یوم وفات پر اعلیٰ حکام کی جانب سے خاموشی سے عوام اہلسنت کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ملک عزیز میں سیاسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے مگر مسلم دنیا کے عظیم رہنماء کے یوم وفات 22جمادی الثانی پر سرکاری سطح پر نہ تو کوئی تقریب منعقد کی جاتی ہے نہ ہی سرکاری سطح پر کو ئی بیان جاری کیا جاتا ہے اعلٰی حکام کے اس طرز عمل سے عوام اہلسنت میں احساس محرومی پیدا ہورہی ہے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیارمیں بھی 22جمادی الثانی بروز اتوار کو سیدنا صدیق اکبر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مدح صحابہ جلوس سہ پہر3بجے میراوہ روڈ سے لیاقت گیٹ تک نکالا جائے گا جس میں عثمان شاہ ہڑی ، جھنڈومری ، سلطان آباد ، چمبڑ ، بکیرا شریف ،مسوبوذدار سمیت ضلع ٹنڈوالہیار کے مختلف علاقوں سے عوام اہلسنت ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے حکومت 22جمادی الثانی پر عام تعطیل کا اعلان کرکے سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقادکیا جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.