اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں کا بیان
جمعرات 9 اپریل 2015 22:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات و شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے،خلیفہ بلافصل سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات پر صدر،وزیراعظم،گورنرزاور وزرائے اعلیٰ سرکاری بیانا ت جاری کریں،اگر مزدورڈے،سیاسی رہنماء کا دن منایا جاسکتا ہے تو خلفاء راشدین کے ایام نہ منانا افسوس ناک ہے،قائد اہلسنت علامہ محمد احمدلدھیانوی کی ہدایت پر اہلسنت والجماعت ملک بھر میں سیرت سیدنا صدیق اکبر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرے گی جبکہ عدم تعطیل پر مدح صحابہ مطالباتی ریلیاں نکالی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ اور وطن عزیز میں قیام امن کے لیے خلفاء راشدین کی طرز حکمرانی اپنایا جائے،مسلم ممالک میں بغاوت کے عنصر کو کچلنے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے،حرمین شریفین امت مسلمہ کی عقیدت کا مرکز ہے،جس کا دفاع کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،حرمین پر حملے کرنے والے اور ان کی پشتی بان اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے،پاک فوج حرم پر حملے کرنے والوں کو اس سے پہلے بھی ناکام کرچکی ہے،مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشمکش کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والے حقائق مسخ کررہے ہیں،تحفظ حرمین کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ حاضر ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.