جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ
جمعہ 10 اپریل 2015 14:27
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بھارت نے ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسٹریٹیجک فورس کے ہیڈ کوارٹر نے اڑیسا کے ساحلوں پر ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ سینٹر نے اعلان کیا کہ یہ میزائل سمندر میں موجود اپنے ہدف پر پوری باریکی اور کامیابی سے جا کر لگا۔
یہ میزائل زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میزائیل پانچ سوکلو گرام وزنی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان کا سب سے بڑا علاقائی حریف پاکستان بھی گاہے بگاہے ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا تجربہ کرتا رہتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ دس برسوں کے دوران ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.