حکومت پاکستان نے ائیروائس مارشل محمد اشفاق آرائیں کوائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی
جمعہ 10 اپریل 2015 16:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل محمد اشفاق آرائیں کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ۔ائیر مارشلمحمد اشفاق آرائیں نے اکتوبر1981میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔
(جاری ہے)
آپ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈائریکٹر آپریشنز ، ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ ہورائیزن ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز )، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پلانز )، ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ بھارت میں ائیراتاشی کی خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں۔آجکل آ پ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن )کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، ائیر وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرستارئہ امتیاز (ملٹری)،تمغہ امتیاز (ملٹری) اورستارئہ بسالت سے نوازا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.