چین کا نیپال تک رسائی کیلئے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماوٴنٹ ایورسٹ سے ریلوے سرنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ 2020 تک مکمل کرلیا جائیگا

جمعہ 10 اپریل 2015 19:08

چین کا نیپال تک رسائی کیلئے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماوٴنٹ ایورسٹ سے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چین نے نیپال تک رسائی کے لیے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماوٴنٹ ایورسٹ سے ریلوے سرنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی حکام کے مطابق یہ منصوبہ نیپال کی درخواست پر شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے عوام چنگ ہائی سے نیپال تک سفر کرسکیں گے جب کہ منصوبے کو 2020 تک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کے ناہموار اور اونچے نیچے راستوں پر ریلوے ٹریک بچھانا ایک بڑا چیلنج ہوگا جس پر ابتدائی اندازے کے مطابق 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلائی جائیگی حکام کے مطابق اس منصوبے سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :