سندھ اسمبلی نے سول سرونٹس (ترمیمی ) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
بل کے تحت صوبے میں ہونیوالی ان تمام تقرریوں کو قانونی تحفظ دیدیا گیا ، جو عارضی طور پر مخصوص مدت کے لیے ڈیپوٹیشن کے ذریعہ کی گئی تھی
جمعہ 10 اپریل 2015 20:15
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو سندھ سول سرونٹس (ترمیمی ) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ، جس کے ذریعہ سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 ء کی مختلف شقوں میں ترمیم کی گئی ہے ۔ اس ترمیمی بل کے تحت صوبے میں ہونے والی ان تمام تقرریوں کو قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے ، جو عارضی طور پر مخصوص مدت کے لیے ڈیپوٹیشن کے ذریعہ کی گئی تھی اور مستقل طور پر محکمہ جاتی ترقی یا تقرری بذریعہ تبادلہ یا انضمام کے ذریعہ کی گئی تھی ۔
یہ قانونی تحفظ 1973ء سے دیا گیا ہے ، جب سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973ء منظور ہوا تھا ۔ اس ترمیم کا اطلاق بھی مذکورہ ایکٹ کے نفاذ سے ہو گا اور یہ تصور کیا جائے گا کہ یہ ترمیم ہمیشہ سے مذکورہ ایکٹ کا حصہ ہے اور یہ بھی تصور کیا جائے گا کہ تمام تقرریاں مذکورہ ایکٹ کے تحت کی گئی ہیں اور ان کے بارے میں کسی بھی عدالت میں کسی بھی بنیاد پر سوال نہیں اٹھایا جا سکے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.