ون ڈے ٹیم کی کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ،اظہر علی
ہفتہ 11 اپریل 2015 11:47
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، مصباح الحق کی کمی محسوس ہو گی تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اظہر علی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق بہترین کھلاڑی ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی زیر قیادت کھیلنے کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اظہر علی کا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مقابلے سخت ثابت ہوں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ کے مطابق خود کوڈھالنے کی ضرورت ہے ،نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے کہ وہ دورہ بنگلہ دیش میں اچھے کھیل کا مظا ہرہ کریں گے ۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکر م چیمہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کل شام 6بجے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی ، کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھر پور محنت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.