یمن کے مسئلہ کے حل کیلئے ایران ‘ترکی کیساتھ مل کر کردار ادا کر کے مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا ئینگے‘ سعودی عرب کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ کرینگے ‘دہشتگردی کیخلاف جاری آپر یشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا

وزیر دفاعی پیداوار‘سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا تقریب سے خطاب ‘ میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ کرینگے ،یمن کے مسئلہ کے حل کے لئے ایران اورترکی کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کر کے مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا ئیں گے ،پاکستان مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکرے گا ،دہشت گردی کے خلاف جاری آپر یشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا ،کراچی آپریشن سے وہاں پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے اوروہاں کے عوام خوف کی فضا سے با ہر نکل آئے ہیں ،کراچی کے عوام وفاقی حکومت کے اقدامات پر خوش ہیں ،دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے این اے 132کے علاقہ نا ظر لبانہ میں راؤ قو ی خا ں برج تا ہچکی پور گاؤں تک نئی سڑک کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ دھرنون کی وجہ سے ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالہ گیا ،چین سمیت دوست ممالک کے سربراہان کے دورے ملتوی ہو ئے جس سے غیر ملکی سرمایہ کا ری کا عمل بھی رک گیا تاہم حکومت کی قتصادی و معاشی پالیسیوں کی بدولت آج ملک خوشحالی کی جانب گا مزن ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت خلوص دل سے عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کے لئے موثر اقد ا مات اٹھارہی ہے ۔اب عمران خان کے مطالبے پر حکومت نے جو ڈیشل کمیشن بنا دیاہے ،فیصلہ آنے تک عمران خان اپنی زبان بند رکھیں ،مسلم لیگ (ن) جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو من وعن تسلیم کریگی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہااب این اے 132میں تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لئے سکول اور کا لجز کی اپ گریڈیشن پر کروڑو ں روپے خرچ کئے جا ئینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مو ثر اقدامات اٹھارہی ہے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کئے ہو ئے ہیں 2017ء میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جا ئے گا شفافیت ،معیار اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔