تازہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے دیسی گھی کے مترداف ہیں‘چوہدری لطیف اللہ
جمعرات 16 اپریل 2015 13:20
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) تازہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے دیسی گھی کے مترداف ہے یہ تب ہی ممکن ہو سکے گا جب ہم اپنے اپنے گھروں میں سبزیاں کاشت کریں کم خرچ میں ہم اپنے لئے تازہ سبزیاں کا شت کر سکتے ہیں کیو نکہ کیمیکل سپرے اورزہریلے اجزا سے پاک سبزیوں کا حصول صرف کچن گارڈننگ سے ہی ممکن ہے۔پاکستان میں پانی کی کمی اور موسمی تبدیلیوں کے باعث غذائی بحران کا خدشہ ہے۔
ہم گھر بیٹھے کچن گارڈننگ کے ذریعے نہ صرف اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی صحت بہتر بنا کرعلاج معالجے پر اٹھنے والے خراجات بھی کم کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت توسیع ہارون آبادچودھری لطیف الله نے کچن گارڈننگ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سیمینار میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ سید مقبول حسین شاہ تھے ان کے علاوہ شہریوں اور صحافی برادری نے بھی شر کت کی مہمان خصوصی سید مقبول شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچن گارڈننگ سے سبزیوں کے حصول کے علاوہ گھر کا ماحول بھی خوشگوار بنایا جاسکتاہے۔کچن گارڈننگ کے طفیل ہر قسم کی کیمیائی آلودگی اور جراثیم کش ادویات سے پاک من پسند سبزیاں گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں کچن گارڈننگ کے زریعہ تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیاں پیدا کی جا سکتی ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم کچن گارڈننگ کو فروغ دیں تاکہ ہم تازہ سبزیوں کا استعمال کر کے کئی بیماریوں سے بچ سکیں ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.