تمیم کی سنچری، بنگلہ دیش کے 200 رنز مکمل
جمعہ 17 اپریل 2015 16:22
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی بلے بازوں مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستانی باؤلنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں سومیا رن آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ گرنے کے بعد اسکور بننے کی رفتار سست ہو گئی اور تمیم اور محمود اللہ رنز کے لیے تک و دو کرتے دکھائی دیے۔(جاری ہے)
اسی کوشش میں ایک بڑا شاٹ مارنے میں ناکامی پر محموداللہ راحت کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے پانچ رنز بنائے۔
بنگلہ دیش نے 25ویں اوور میں اپنی اننگ کی سنچری مکمل کر لی جبکہ مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی پارٹ ٹائم باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور 32ویں اوور میں 150 رنز مکمل کر لیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور تمیم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کر لی، یہ ان کی پاکستان کے خلاف پہلی سنچری ہے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود مشفیق بھی اپنی ففٹی مکمل کر چکے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب تیسری وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.