وزیراعلیٰ کا راولپنڈی میں بلدیاتی امیدواروں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ کی خبر کا نوٹس،رپورٹ طلب

جمعہ 17 اپریل 2015 20:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسومیں بلدیاتی امیدواروں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی افراد کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں-