ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف سیاسی خاندان میاں خیل برادران نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا
جمعہ 17 اپریل 2015 21:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف سیاسی خاندان میاں خیل برادران نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان ا ور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ مولانا سلیم اللہ ارشد بھی موجودتھے۔
پریس کانفرنس میں سابق ایم این اے سردار عمر فاروق میاں خیل، سابق ایم پی اے سردار فتح اللہ میاں خیل اور سابق تحصیل ناظم پروا سردار فخراللہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ظلم کے خلاف حق کی آواز بلند کرنے کے لئے جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
وہ اس کے پرچم اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
وہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر اپنے مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے اور عوام کے بھر پور تعاون سے چیئرمین کی سیٹ جیت کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاک اور شفاف پلیٹ فارم پر آکر انہیں نئی قوت ملی ہے اور اعتماد بحال ہوا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں ترازو کا نشان عوام کے لئے اپنے روشن مستقبل کا نشان ثابت ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.