راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام راول شاپنگ فیسٹول کی تیاریا ں زور شور سے جاری
جمعہ 17 اپریل 2015 22:10
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام راول شاپنگ فیسٹول کی تیاریا ں زور شور سے جاری ، فیسٹول کے دوران ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانبازاور تحصیل میونسپل آفیسر راول ٹاؤن چوہدری لیاقت علی نے ٹاؤن آفیسر ریگولیشن کے ہمراہ چیمبر میں صدر سید اسد مشہدی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور فیسٹول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے صدر چیمبر کو تفصیل سے آگا ہ کیا،اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز بھی موجود تھے ۔
چیمبر سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے ملاقات کے دوران صدر چیمبر کو راول شاپنگ فیسٹول جو کہ 2مئی سے 10مئی تک راولپنڈی کی تمام مارکیٹوں میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا کیلئے ٹریفک پلان سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس دوران فیسٹول ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور جیسا کہ چیمبر فیسٹول کے دوران12لاکھ سے15لاکھ افراد کی شرکت کا تخمینہ لگا رہا ہے اس کیلئے باقاعدہ روڈ پلان ترتیب دئے جا رہے ہیں تا کہ کسی بھی وزیٹر کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،پارکنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مارکیٹ کے ارد گرد پارکنگ کی وسیع جگہ فراہم کی جائے گی اور ٹریفک پولیس کے اہلکار فیسٹول کے دوران ہر بڑی مارکیٹ میں موجود ہونگے تا کہ ٹریفک جام اور پارکنگ کے ایشوز کو حل کیا جا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.