کراچی، صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے
جمعہ 17 اپریل 2015 22:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، چیف سیکرٹری، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئیں۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں مزید کیس بھجوانے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور پر غور کیا گیا جب کہ اپیکس کی ذیلی کمیٹیوں، انٹیلی جنس اور لیگل کمیٹیوں نے اجلاس کے شرکا کو اپنی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔(جاری ہے)
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں اور دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کمیٹی نے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لیے آخری موقع دینے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس سے قبل وزیر اعلی ہاؤس میں قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے اور بالخصوص کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یوایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، وزیر اطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.