Live Updates

خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 24 مئی 2024 21:10

خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم چین کو کان کنی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم بلوچستان میں چینی کارکنوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،امن کے فروغ کے لیے بلوچستان میں کشادگی اور رابطہ پیدا کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور علاقوں کو گوادر سے ملایا جائے گا۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات