مسلم لیگ ن فرقوں کی نہیں اتحاد بین المسلمین کی سیاست کرتی ہے، حفیظ الرحمن

علماء کرام کا علاقے میں قیام امن اور اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے ،اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 اپریل 2015 22:25

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن فرقوں کی نہیں بلکہ اتحاد بین المسلمین کی سیاست کرتی ہے فرقوں کی سیاست نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کیا ہے عوام فرقہ پرستوں کے بجائے باکردار اور اہل لوگوں کو منتخب کریں تاکہ علاقے میں مثبت اثرات مرتب ہوسکے علماء کرام کا علاقے میں قیام امن اور اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے مسلم لیگ ن علماء ونگ کا قیام امن کیلئے کردار قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن علماء ونگ گلگت بلتستان کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر1جعفر اللہ خان، علماء ونگ کے صوبائی صدر مولانا نادر خان ، جنرل سیکریٹری شیخ رحمت اللہ حتجی اور علماء ونگ گلگت کے صدر مولانا حضرت ولی شاہ اورد یگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنماوں اورکارکنوں پر قاتلانہ حملوں کے باوجود علاقے کے امن کی خاطر صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا مسلم لیگ ن اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام ہمارے سر کے تاج ہے امن پسند علماء کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں علاقے میں انتشار اور شرپھیلانے والے قوم کے مشترکہ دشمن ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن علماء ونگ جب سے قیام عمل میں لایا گیا ہے علاقے میں قیام امن کیلئے کردار حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے اعلانات حوصلہ افزاء اورعلاقے کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے جو لوگ وزیر اعظم کے اعلانات پر تنقید کرتے ہے وہ علاقے سے مخلص نہیں ہے اجلاس کے آخر میں حالیہ دنوں وزیر اعظم کے تاریخی اعلانات کا خیرمقدم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :