تحریک انصاف کا 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے روبرو ثبوت جمع کروانے کا فیصلہ
کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں پوری حقیقت کھل کر سامنے آجائیگی ، حلقہ این اے 246میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، جماعت اسلامی سے مسلسل رابطے میں ہیں، امیدہے جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کر لے گی تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
جمعہ 17 اپریل 2015 22:34
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے مئی 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم ہونے والے کمیشن کے روبرو ثبوت جمع کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں پوری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔ کراچی کے حلقہ این اے 246میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، جماعت اسلامی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کر لے گی۔ جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ کراچی میں خوف کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، پورا کراچی متحرک ہو چکا ہے، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔(جاری ہے)
دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن کی کارروائی میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف تمام شواہد کمیشن کے روبرو پیش کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں پوری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون ملک رکنیت فیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.