آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،سرحد کے دونوں اطراف دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق
دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گااور انہیں کہی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، آرمی چیف
جمعہ 17 اپریل 2015 22:59
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشتگردی کے خاتمے اورسرحد کے دونوں پار دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے پر بھی اتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گااور انہیں کہی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا. معزز مہمان کا ڈی ایچ کیو پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے جنرل شیر محد کریمی کو سلامی بھی پیش کی. اپنے دورے کے دوران انہوں نے یادگاہ شہداء پر بھی حاضری دی اور یادگار پر پھول چڑھائے جس کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور جنرل شیر محمد کریمی نے تفصیلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پاک افغان سرحد میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے اور افواج کی ٹریننگ پر بھی غور کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.