شمع گولڈکپ،پشاور پینتھرز نے پشاور سٹارز کو شکست دیدی
ہفتہ 18 اپریل 2015 16:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چھٹا شمع گولڈ کپ T-20لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء پشاور پینتھر نے پشاور سٹارز کو خلیل جمخانہ نے اقراء کلب کو ہرا دیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور پینتھر نے پہلے کھیلتے ہوئے 109رنز بنائے ۔ ذاکر خان نے 33رنز بنائے۔ پشاور سٹارز کی طرف سے شاہ زیب نے چار، بلال اور سعید نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔
جواب میں دوسری اننگز میں پشاور سٹارز کی ٹیم 73رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔(جاری ہے)
مرتضیٰ نے 28رنز بنائے۔ پشاور پینتھر کی طرف سے ساجد نے چار ، اعجاز نے تین اور حنیف نے دو وکٹیں حاصل کی۔ جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں خلیل جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ انور نے 32 رنز بنائے۔ اقراء کلب کی طرف سے عثمان نے دو وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں اقراء کلب نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 87رنز بنائے صلاح الدین نے 23رنز بنائے ۔ خلیل جمخانہ کلب کی طرف سے فہد شاہ ، ابو بکر اور عیسیٰ خان نے دو دو دو وکٹیں حاصل کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.