وینچر دی ایڈوینچر سپورٹس میں چترال ٹائیگرز نے کلاش الیون کو شکست دیدی
ہفتہ 18 اپریل 2015 16:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام وینچر دی ایڈوینچر پروگرام کے سلسلے میں کلاش فیسٹول میں شریک خیبرپختونخوا ڈیلی گیشن کے اعزاز میں کرکٹ میچ کا انعقادکیاگیا،جس میں چترال ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدکلاش الیون کو دو وکٹوں سیشکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین ، پاک یوتھ ویلفیئر آگنائزیشن کے چیئر مین عمیر جمال ، صدر مبشر اسلام سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔
کلاش گراؤنڈ پر منعقدہ نمائشی میچ میں چترال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے کلاش الیون کو کھیلنے کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ بیس اوورز میں 126 رنز بنائے جس میں عماد 37 ، عمران27 اور فواد 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، چترال کی طرف سے اعجاز ، عرفان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
جواب میں چترال ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
یوسف 44 ، فہد 35 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ کلاش کی طرف سے اختشام اور عبدالله نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس طرح چترال ٹائیگرز نے میچ میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ، واضح رہے کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام اور پاک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے کلاش فیسٹول میں خیبرپختونخوا کی تیس رکنی ڈیلی گیشن شرکت کررہا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.