کمرشل بنکوں پر حکومتی قرضوں کے بڑھتے انحصار کے باعث غیرسرکاری شعبے کو قرضے کے حصول میں دشواریوں کا سامنا

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ غیرسرکاری شعبے کے بنکوں سے لئے جانے والے قرضوں میں 33فیصد نمایاں کمی ہوئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)کمرشل بنکوں پر حکومتی قرضوں کے بڑھتے ہوئے انحصار کے باعث بنکوسے غیرسرکاری شعبے کے لئے قرضے کے حصول میں دشواریاں بڑھ گئیںِ۔میڈیا رپورٹس میں سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ غیرسرکاری شعبے کے بنکوں سے لئے جانے والے قرضوں میں 33فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرسرکاری شعبے کو 229ارب روپے کا قرضہ ملاجبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں غیرسرکاری شعبے کو 346ارب روپے کا قرضہ ملا تھا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں نجی شعبے کو بنکوں سے محض 179ارب روپے کا قرضہ ملاجبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 282ارب روپے کا قرضہ ملاتھا۔ رواں مالی سال پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو 50ارب روپے کا قرضہ ملاجبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 65ارب روپے کا قرضہ ملا تھا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق کمرشل بنکوں پر حکومتی انحصار بڑھنے سے نجی شعبے کے لئے قرضہ کی گنجائش کم ہوئی ہے۔