قومی وطن پارٹی کااہم اجلاس،بلدیاتی انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا
لیکشن سیل بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر کے پارٹی امیدواروں کے ساتھ رابطہ میں رہے گا
ہفتہ 18 اپریل 2015 20:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) قومی وطن پارٹی کا ایک اہم اجلاس مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی زیرصدارت وطن کور میں منعقد ہوا۔اجلاس آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس موقع پر الیکشن سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو کہ دورکنی ممبران پارٹی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری طارق احمد خان اورسوشل میڈیا کے صوبائی انچارج نسرین خٹک پر مشتمل ہو گا۔
الیکشن سیل بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر کے پارٹی امیدواروں کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دھاندلی کا شور مچایا مگر اب خود حکومتی مشینری کا استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو کر دھاندلی کی تیاریاں کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وزراء نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کردیئے تا کہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہوسکے۔
انہوں نے کہا قومی وطن پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پورے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اورکارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی پروگرام کوگھر گھر پہنچائے ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اس مٹی کی ایک قوم پرست پارٹی ہے پختونوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور حالیہ انتخابات میں پارٹی کی شرکت اس عزم کے ساتھ کی جارہی تاکہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہو جائیں۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے جلال آبادمیں خود کش بم دھماکہ کی مزمت کی اور اسے انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیا انھوں نے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے پائیدار قیام کیلئے اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے لہٰذا اس سلسلے میں نتیجہ خیز اقدامات اٹھاکر امن کے قیام اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،محمد نثارایڈوکیٹ اور کفایت علی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.