چینی سرمایہ کاروں کا تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنا کر پاکستانی عوام کو تحفہ دینے کااعلان
پیر 20 اپریل 2015 13:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی سرمایہ کاروں نے تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنا کر پاکستانی عوام کو تحفہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کے مکمل خاتمے کے لیے وقت درکار ہو گا ۔ چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانیوں کیلئے سستی بجلی کا خواب اب دوست ملک چین کے تعاون سے ممکن ہو سکے گا ۔
صحرائے تھر کے نو ہزار مربع کلومیٹر کے رقبہ میں 175ارب ٹن کوئلہ موجود ہے اب پہلی بار یہ کوئلہ بجلی بنانے کے لیے استعمال ہو گا اوریہ کام کریگی چین کی ایک بڑی کمپنی شنگھائی الیکٹرک ۔ چینی صدر کے وفد میں شامل شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین یانگ شو مین اور سائنو سندھ ریسورسز کے سی ای او کاو وی کے نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شنگھائی کمپنی تھر میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی زمین سے کوئلہ نکالا جائیگا اوراس سے وہیں بجلی پیدا ہو گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.