کچھی ،بیروزگاری عروج پر،محکمہ تعلیم کی 102 مشتہر آسامیوں پر2500 سے زائد امیدواروں نے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ دیئے
پیر 20 اپریل 2015 17:50
بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ضلع کچھی میں بے روزگاری عروج پرمحکمہ تعلیم کی ایک سو دو(102) مشتہرخالی آسامیوں پر پچیس سو (2500)سے زائد امیدواروں نے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ دیئے۔جن میں کئی امیدوار اپنی عمر کی بالا ئی حد کو پہنچ چکے ہیں اور امید کی آخری کرن این ٹی ایس کو سمجھ کر میدان میں کودے ہیں۔صوبائی حکومت این ٹی ایس کے تحت محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے کو شفاف بناتے ہوئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں عوامی حلقے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے جس کا اندازہ محکمہ تعلیم کچھی کی مشتہر شدہ (102) مختلف کیٹیگری کی خالی آسامیاں ہیں جن پرضلع بھر کے (2500)سے زائد امیدواروں نے گزشتہ دنوں این ٹی ایس کے تحت ماڈل سکول ڈھاڈر میں ٹیسٹ دیئے۔(جاری ہے)
ٹیسٹ دینے کیلئے امیدواروں میں سے کئی امیدوار ایسے ہیں جو اپنی عمر کی بالا حد کو پہنچ چکے ہیں اور این ٹی ایس کی ٹیسٹ کو امید کی آخری کرن سمجھ کر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
ضلع کچھی میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد ہزاروں میں جوگزشتہ کئی سالوں سے مختلف محکموں میں ٹیسٹ انٹرویوز دے دے کر تھک چکے ہیں مگر قسمت کی دیوی ان پر مہربان نہیں۔ضلع میں اقرباء پروری اور سفارش کلچر نے غریب اور ہونہار نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے پچھلے کئی سالوں سے میرٹ کی پامالی کو کوئی عیب نہیں سمجھا جاتاغریب اور نادار طبقہ اپنے ڈگریاں ہاتھوں میں لے لے کر اب مایوس ہو چکے ہیں۔ڈھاڈر کی عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر این ٹی ایس کے تحت بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.