بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں مات ، پاکستان کیلئے ساتویں پوزیشن کا دفاع بھی مشکل ہوگیا
پیر 20 اپریل 2015 19:03
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کیلئے ساتویں پوزیشن کا دفاع بھی مشکل ہوگیا۔ بنگلہ دیش کا کلین سوئپ گرین شرٹس کو آٹھویں نمبر پردھکیل دے گا۔پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش اور زمبابوے سے اوپر ساتویں پوزیشن پرفائز ہے۔ بنگلہ دیش سے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے سیریز کی شکست نے گرین شرٹس کی ساتویں پوزیشن بھی خطرے میں ڈال دی ہے۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا ایک سوبائیس پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ہے۔ عالمی درجہ بندی میں بھارت دوسری اور جنوبی افریقا کی تیسری پوزیشن پر فائز ہے۔ ورلڈکپ فائنلسٹ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر، سری لنکا ایک سوسات اور انگلینڈ ایک سو ایک پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
بنگلہ دیش سے سیریز سے پہلے پاکستان اٹھانوے پوائنٹس لیکر ساتویں اور ویسٹ انڈیز بانوے پوائنٹس لیکر آٹھویں نمبر پر تھا۔
بنگال ٹائیگرز سے ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان کے پوائنٹس ترانوے ہوگئے ہیں۔ تاہم ابھی اسے ویسٹ انڈیز پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ لیکن تیسرے ون ڈے میں شکست اور بنگلہ دیش کے کلین سوئپ کی صورت میں گرین شرٹس کے دو مزید پوائنٹس کم ہوجائیں گے اور اس کی آٹھویں نمبر پر تنزلی ہوجائے گی۔ جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم ساتویں پوزیشن پر ترقی کرلے گی۔ تنزلی سے بچنے کیلئے اظہرعلی الیون کو آخری ون ڈے جیتنا ضروری ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم کو جوائن کرلیا
-
مجھے نہیں پتہ پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، روہت شرما
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللہ فٹبال پاکستان اسکواڈ میں شامل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.