شکارپور میں کاراور ٹرک تصادم،خواتین اور مرد جاں بحق ،تین افراد زخمی

پیر 20 اپریل 2015 22:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) شکارپور کے قریب عبدال شاخ کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 55سالہ مسمات اقبال بیگم اور40سالہ عابد بھٹو موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ 30سالہ ناصر بھٹو،شیربانو اور10سالہ کومل شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا پولیس نے پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔