طارق محبوب کی موت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،پاکستان کے حقیقی وفاداروں کو لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے ،انصاف نہ ملا تو پر امن احتجاج کا اندا ز بدل سکتے ہیں
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو
پیر 20 اپریل 2015 22:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طارق محبوب کی موت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پر امن اہلسنّت پر ریاستی ظلم بند کیا جائے،ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،پاکستان کے حقیقی وفاداروں کو لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے ،ہم کب تک اپنے کارکنوں کو صبر اور امن کی تلقین کرتے رہیں گے، طارق محبوب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،اہلسنّت کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہم ریاستی اداروں سے انصاف طلب کرتے ہیں،ہمیں انصاف نہ ملا تو اہل حق پر امن احتجاج کا اندا ز بدل بھی سکتے ہیں،ملک کے اکثریتی محب وطن مکتبہ فکر کو مسلسل مشتعل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
ہم اہلسنّت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے،گرفتاریاں اور شہادتیں ہمارے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں ،سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
وہ طارق محبوب کی موت پر تعزیت کیلئے فون کرنے والے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ طارق محبوب پر بے بنیاد الزامات لگا کر سنی اتحاد کونسل کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ۔
ملک کے غداروں کو آزادی اور وطن کے وفاداروں کو قتل کرنے کی پالیسی انتہائی خطرناک ہے۔ہم ریاستی اداروں کی جفاء کے باوجود پاک وطن سے وفا کا رشتہ کمزور نہیں ہو نے دیں گے۔طارق محبوب کی موت نے اہل سنت کو غم زدہ اور اشکبار کر دیا ہے۔اس المنا ک موت سے اہل سنت میں عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا ہو گیا ہے۔یار سول اﷲ کہنے والے ایمانی قوت کے ساتھ ہر حکومتی ظلم و جبر کا مقابلہ کریں گے۔ملک کے اکثریتی مکتبہ فکر کو دیوار کے ساتھ لگانے سے پاکستان کمزور ہو گا۔سنی اتحاد کونسل کا دہشتگردی اور سنگین جرائم کے حوالہ سے بڑا واضح اور جاندار مؤقف ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور جر أت و استقامت سے اپنا دینی و ایمانی مشن جاری رکھیں۔آخری فتح مظلوموں اور اہل حق کی ہو گی ۔ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.