آئی پی ایل میں کیرون پولارڈ کا انوکھا احتجاج
منگل 21 اپریل 2015 13:12
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مشہور ویسٹ انڈین آل راوٴنڈر اور جارحانہ بلے باز کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں امپائرز کی جانب سے چپ رہنے کی ہدایت پر انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔اتوار کو بنگلور میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلو کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔
تاہم کھیل میں مضحکہ خیز موڑ اس وقت آیا جب گیل نے 210 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے والی بنگلور کی ٹیم کے اوپنر اور اپنی ویسٹ انڈین ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل کی سست رفتار بیٹنگ پر انہیں یاد دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم کو 210 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنا ہے اور ہر گیند کے ساتھ رن ریٹ بڑھتا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
پولارڈ کی گیل کے ساتھ یہ گفتگو اس وقت تک جاری رہی جب تک گیل نے ملنگا کا پورا اوور میڈن کھیلا اور پھر 24 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس واقعے کے فوراً بعد امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے پولارڈ کو اپنے پاس بلایا اور سمجھاتے ہوئے ایسی حرکات سے باز رہنے کی ہدایت کی۔تاہم چند اوورز بعد پولارڈ فیلڈ کے دوران احتجاجاً منہ پر ٹیپ لگائے ہوئے نظر آئے جس پر ناصرف گراوٴنڈ میں موجود شائقین بلکہ ممبئی انڈینز کی بینچ پر موجود کھلاڑی بھی خوب محضوض ہوئے۔اس موقع پر گراوٴنڈ میں موجود دوسرے امپائر ونیت کلکرنی کے ساتھ بھی پولارڈ کا مکالمہ ہوا۔ممبئی انڈینز نے میچ میں 18 رنز سے کامیابی حاصل سمیت کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.